Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 
این ٹی ڈی سی کے آئندہ موسم سرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری
September 09, 2023

بجلی کی ترسیل اورتقسیم کارکے قومی ادارے نے کہاہے کہ وہ آئندہ موسم سرما کے دوران ملک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کررہاہے۔میرپورمیں Asset Manegement نارتھ کے انجینئروں سے خطاب کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرڈاکٹرراناعبدالجبارخان نے ہدایت کی کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی کارکردگی بڑھانے کے ترسیلی اورموسم سرمااورشدیدموسمی حالات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے ترسیلی لائنوں کی نگرانی کے نظام کی ویب سائٹ کاافتتاح کیا اوربڑے ترسیلی نظام کی فوری نگرانی اوراصلاحی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ترسیلی لائنوں کی آن لائن نگرانی کادائرہ بڑھانے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر نے تین اضافی گرڈ Coptorخریدنے اورگرڈاسٹیشنوں کے لئے تھرموویژن مانیٹرنگ تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔