محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔ تاہم اسلا م آباد، راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ،نارروال،گوجرانوالہ،لاہور، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور،دیر،کوہستان، مانسہرہ، مالاکنڈ،سوات،تھرپارکر، عمرکوٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور ستائیسکراچی اٹھائیسکوئٹہ اورمری سولہگلگت چودہ اور مظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر، جموں، Leh،پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، شوپیاں اوربارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، Leh گیارہ، پلوامہ اوراننت ناگ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔