Sunday, 22 December 2024, 11:03:38 am
 
صدر،وزیراعظم کادہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے حکومتی عزم کااظہار
September 09, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں ایک سب انسپکٹر شکیل احمد شہید ہوگئے۔

اپنے پیغام میں صدر نے شہید کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے اس صدمے کو برداشت کرنے کیلئے صبر کی دعا کی۔

انہوں نے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مرحوم سب انسپکٹر کی قربانی اور فرض شناسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور ورثاء کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہیگی۔