Saturday, 21 December 2024, 07:17:47 pm
 
لبنان مکمل جنگ کے دہانے پر،جنگ کو اب بھی روکا جا سکتا ہے،سیکرٹری جنرل اقوم متحدہ
October 09, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان مکمل جنگ کے دہانے پر ہے لیکن اس جنگ کو اب بھی روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی اور تمام افراد کی جان بچانے کیلئے امداد کی فوری فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کا احترام کیا جانا چاہئے اور تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کے اقدامات کریں