Saturday, 09 November 2024, 09:22:23 pm
 
وفاقي وزير احسن اقبال کا معاشي اشاريوں پر اطمينان کا اظہار
October 09, 2024

منصوبہ بندي اور ترقي کے وزير احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دنوں ميں شنگھائي تعاون تنظيم اجلاس کي ميزباني کے حوالے سے عالمي سفارتکاري کا مرکزِ نگاہ ہو گا۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد ميں ايک سمپوزيم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چيني اور روسي وزيراعظم اجلاس کے شرکاء ميں شامل ہيں۔

اقتصادي اشاريوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزير منصوبہ بندي نے کہا کہ مہنگائي کي شرح ميں کمي آئي ہے اور سٹاک مارکيٹ ميں تيزي کا رجحان ديکھا گيا ہے۔

احسن اقبال نے بحري معيشت سے بھرپور استفادہ کرنے کيلئے مکمل تعاون کي يقين دہاني کرائي،

انہوں نے کہا کہ جہاز راني کي صنعت کو مضبوط کرنے کيلئے نجي شعبے کو سہولت فراہم کرنے کي غرض سے پاليسياں ترتيب دي جا رہي ہيں۔