Saturday, 21 December 2024, 07:02:17 pm
 
شمالی غزہ کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں مزید نو فلسطینی شہید
October 09, 2024

شمالی غزہ کے نواحی علاقے شجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر فلسطین کے شہری دفاع کے ادارے نے شمالی غزہ میں بدترین انسانی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج علاقے میں پانی، خوراک اور دواؤں کی فراہمی روک رہی ہے۔