Wednesday, 08 May 2024, 11:00:15 pm
جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پیکیج کے تحت 16 نئے ڈیم تعمیر کئے جائیںگے:جام کمال
April 10, 2021

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پیکج کے تحت صوبے کے جنوبی حصوں میں 16 نئے ڈیم تعمیر کئے جائیںگے۔کوئٹہ میں دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ پیکیج کے تحت نو اضلاع میں صحت' تعلیم' بنیادی ڈھانچے اور شاہرائوں کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ملاقات میں جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پیکج سمیت علاقے کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔