معروف مزاح نگار فن کار مصنف اور شاعر اطہر شاہ خان المعروف جیدی کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ طویل علالت کے بعد آج کے روز کراچی میں دوہزار بیس میں انتقال کرگئے تھے۔اطہر شاہ نے چھ دہائی پہلے ایک مصنف کے طور پر اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا اور بیس سال کے عرصے میں تقریبا سات سو ڈرامے لکھے۔پاکستان ٹیلی ویژن پر انتظار فرمائیے کے ڈرامے میں ان کے کردار جیدی نے ان کو ہر گھر میں مشہور کردیا تھا۔ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں ہیلو ہیلو با ادب باملاحظہ ہوشیار ہائے جیدی برگر فیملی جیدی ان ٹربل لاکھوں میںتین اور پرابلم ہاؤس شامل ہیں۔