اقوام متحدہ میں پاکستان نے مشرقی ایشیا کے ایک ملک میں ریڈیو ایکٹو میٹریل کی غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی بنائی گئی کمیٹی کو بتایا کہ قرار داد1540 کے مطابق ریاستوں کو جوہری مواد کی افزودگی روکنے کے حوالے سے خاص اقدام کا کہا گیا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار جوہری ریاست کی حیثیت سے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد1540 کے طریقے کار اور اس پر عملدرآمد میں کردار ادا کیا۔