وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کرنے والے گیارہ سو طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
آج(منگل) لاہور میں اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین زرخیز اور مالا مال ہے جشن سٹیم میں مجموعی طور پر دو لاکھ75 ہزار ہونہارطلبہ نے حصہ لیا۔
انہوں نے تقریب میں طلبہ کے تمام سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔
انہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اہم کردار ادا کرنے پر پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ تیس ہزار طلبہ پہلے ہی ہونہار سکالرشپ حاصل کر چکے ہیں، اس کے علاوہ ہونہارسکالرشپ کی تعداد تیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار کر دی گئی ہے۔