Saturday, 27 July 2024, 05:38:51 am
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں قیدیوں کو ان کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت مل گئی
April 11, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر سے ہزاروں قیدیوں کو اُن کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں کے دوران قیدیوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کیلئے مٹھائیاں اور کھانا ساتھ لائے۔عید کے دوسرے دن قیدیوں کیلئے اہلخانہ سے بات چیت کیلئے ٹیلی فون کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔قیدیوں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کے ساتھ ملاقات کی اجازت دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔