وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں ایک شخص کے ہاتھوں اس کی بیوی اور سات بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے اس المناک واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیراعلیٰ نے مجرم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔