Saturday, 27 July 2024, 01:04:35 pm
ریسکیو 1122 نے چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں ڈوبنے والے 8کو بچا لیا
April 11, 2024

ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں ڈوبنے والے اٹھارہ افراد میں سے آٹھ کو بچا لیا ہے۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹوکے ترجمان کے مطابق نوشہرہ، مردان اور صوابی کی ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والے باقی دس افراد کی تلاش کے لئے کنڈ پارک میں آپریشن کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے پہلے ہی غوطہ خور ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔