Friday, 18 October 2024, 01:51:56 pm
 
سوات ، مالاکنڈ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات
October 18, 2024

سوات اور مالاکنڈ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے سوات میں پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر

تبادلہ خیال کیا۔

طلبا کو خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیر کور کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر پشاور نے طلبا پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔

اس موقع پر طلبا نے امن عامہ کے قیام اور اس مقصد کے لئے دی گئی قربانیوں پر پاک فوج اور فرنٹیر کور نارتھ کو خراج تحسین پیش کیا۔