Friday, 18 April 2025, 08:19:33 pm
 
امن ،ہم آہنگی اورسیاسی استحکام معاشی ترقی کیلئے ناگزیرہیں،احسن اقبال
April 11, 2025

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و ہم آہنگی اور سیاسی استحکام لازم و ملزوم ہیں جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے پالیسیوں کا تسلسل یقینی ہوتا ہے اور معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک داخلی تنازعات اور لڑائیوں سے ترقی نہیں کرسکتا۔

اڑان پاکستان پروگرام کے نمایاں خدو خال اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پروگرام ملک کے دیرینہ اقتصادی مسائل کا حل پیش کرتا ہے اور اس میں دوہزار سینتالیس تک پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا لائحہ عمل دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے مستحکم معیشت والے ممالک سے مسابقت کیلئے معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔