Thursday, 24 April 2025, 11:38:58 am
 
بھارتی فوج نے8کشمیری حریت کارکن گرفتارکرلئے
April 11, 2025

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں آٹھ حریت کارکن گرفتار کرلئے ہیں۔

ان کارکنوں کو ضلع کے مختلف علاقو ں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ کو شدید ہراساں کیا اور ان کی بینک دستاویزات اور کتب سمیت الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لے لئے۔