Thursday, 24 April 2025, 11:38:58 am
 
حریت کانفرنس کی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت
April 23, 2025

 کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے  ایک بیان میں کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کررہا ہے ۔

بیس مارچ دوہزار عیسوی کو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران چٹی سنگھ پورہ میں سکھوں پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کا ڈرامہ کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے ۔

انہوں نے کہا تاریخی حقائق سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت اہم سفارتی سرگرمیوں سے قبل بار بار اس طرح کی جعلی کارروائیاں کرتا ہے جن کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری اس کے وحشیانہ مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔