Thursday, 24 April 2025, 12:07:39 pm
 
لائن آف کنٹرول پر دراندازی ، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب
April 23, 2025

 لائن آف کنٹرول کے  علاقے سرجیور  میں دو مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔ بھارت کا جھوٹا دعویٰ من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے۔

 ذرائع کے مطابق وقت کے تسلسل، زمینی حقائق ، اور جاری کی گئی تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پائے جاتے  ہیں۔ واقعے میں در انداز قرار دئیے گئے افراد کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

ملک فاروق ولد صدیق اور محمد دین ولد جمال الدین گاؤں سجیور کے پرامن شہری تھے۔

 مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کی صبح ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔