Friday, 18 April 2025, 08:19:34 pm
 
نوجوانوں کیلئے پہلی قومی روزگارپالیسی کا اجراء آئندہ ہفتے ہوگا
April 11, 2025

پاکستان میں نوجوانوں کے لئے پہلی قومی روزگار پالیسی کا اجراء اگلے ہفتے ہوگاجس کا مقصد نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بات وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ایک نیو ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے روزگار کے سالانہ دو لاکھ چھبیس ہزار مواقع فراہم کرے گی۔