Friday, 18 April 2025, 08:31:50 pm
 
وزیراعظم اورصدر بیلا روس آج منسک میں بات چیت کریں گے
April 11, 2025

وزیراعظم شہباز شریف جو بیلا روس میں ہیں، آج بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کی انڈی پنڈنس پیلس آمد پر صدر لوکا شینکو ان کا استقبال کریں گے ۔ بیلا روس کی مسلح افواج وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کریں گی۔

صدر لوکا شینکو اور وزیر اعظم شہباز شریف دوطرفہ ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی جس میں دونوں رہنما اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو بھی شرکت کریں گے۔