وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے چند ماہ قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی کے لئے مؤثر اقدامات کررہا ہے اور عالمی تنہائی کی صورتحال سے نکل آیا ہے۔
خارجہ پالیسی کے محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم میں دنیا بھر سے تین سو سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی۔