پاکستان اور بیلا روس نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج (جمعہ) بیلا روس کے شہر منسک میں وزیراعظم شہبازشریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران ان کی اور ان کے وفد کی شاندار مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں منسک کے انڈی پینڈنس پیلس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔
بیلا روس کی مسلح افواج کے دستوں نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس سے پہلے انڈی پینڈنس پیلس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔