Friday, 18 April 2025, 08:17:30 pm
 
سی ای او موڈیکس نے پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کوسراہا
April 11, 2025

Mudex کے چیف ایگزیکٹو آفیسرDave ولیمز نے پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں کان کنی کے بڑھتے ہوئے شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

موڈیکس کا شمار ڈرلنگ کے آلات فراہم کرنے والی دنیا کی ممتاز کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

معروف کمپنی SARF کے صدر سہیل کیانی نے کہا کہ پاکستان کا اپنے معدنی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیہ اور محل وقوع معدنیات کی تلاش کیلئے نہایت موزوں ہے اور مستقبل میں تانبے کی عالمی طلب میں اضافہ ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔