غزہ شہر میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم آٹھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں ایک گھر پر حملے میں مزید تین فلسطینیوں کو بھی شہید کردیا۔
غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ میں سینتیس ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔