پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈا کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کیلئے 107رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 17.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 33 رنز بنائے۔