وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اتوار کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ آئین اور قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے اقلیتوں کو یکساں مواقع کی فراہمی کا اعادہ کیا تاکہ وہ پاکستانی معاشرے میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے تعلیم، صحت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں اقلیتی برادری کے کلیدی کردار اور خدمات کا اعتراف کیا۔