Saturday, 21 December 2024, 09:43:19 pm
 
نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم
December 11, 2024

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں فعال کردار اداکرسکیں۔

گورنر نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میںگہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ نون کی آزاد جموںو کشمیر شا خ کے صدر  شاہ غلام قادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔