منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اس کا منہ بولنا ثبوت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ امن اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر ترقی کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔