Wednesday, 12 March 2025, 09:10:57 pm
 
پاکستان کا غزہ کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
March 12, 2025

پاکستان نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جو ناقابلِ تصور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن اور جینڈر مین اسٹریمینگ کمیٹی کی چیئرپرسن، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں پاکستان کا بیان پیش کیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق اور وقار کی حمایت میں متحد ہو۔