Thursday, 13 March 2025, 02:22:20 am
 
حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، وزیرِاعظم
March 12, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے معاشی مسائل کے باوجود پاکستانی تاجر وں کی مسلسل صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن اور دیگر اصلاحات کے ذریعے تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چہرے کی تصویر کے بغیر کلیئرنس کے نظام سے بندرگاہوں پر کنٹینرکلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کی غرض سے نظام میں اصلاحات کے لیے تجاویز دیں۔