Wednesday, 12 March 2025, 08:28:47 pm
 
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے،غلام نبی فائی
March 12, 2025

امن و انصاف کے بارے میں عالمی فورم کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کروائی ہے۔

انہوں نے جنیوا میں ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے رجحان کو فروغ دے اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔