بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سوپور میں مزید دو کشمیریوں کی املاک ضبط کرلی ہیں۔
بھارتی حکومت نے اگست دو ہزار انیس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے غیرقانونی و غیر آئینی اقدام کے بعد سے مختلف حیلوں بہانوں کی آڑ میں کشمیریوں کی ملکیتی سینکڑوں جائیدادوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
جاری مہم کا مقصد کشمیریوں کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کرنا اور علاقے میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری کے ذریعے کشمیریوں کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔