Wednesday, 12 March 2025, 08:45:42 am
 
خواتین کا عالمی دن،مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری خواتین پر مظالم جاری
March 08, 2025

file foto

آج دنیا جہاں خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں کشمیری خواتین پر مظالم جاری ہیں۔

اس موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے تحقیقی شعبے کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری دو ہزار ایک سے اب تک چھ سو اٹھاسی خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ جنوری اُنیس سو نواسی سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں بائیس ہزار نو سو اکاسی خواتین بیوہ جبکہ گیارہ ہزار دو سو چھیاسٹھ زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔

ادھر لاپتہ افراد کے والدین کی ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ چھتیس سال میں کم از کم آٹھ ہزار کشمیری حراست کے دوران لاپتہ ہوئے ہیں۔