Wednesday, 12 March 2025, 08:50:28 am
 
بی جے پی حکومت نے مزید 4 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں
March 03, 2025

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت نے مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں نجب دین، محمد لطیف اور محمد بشیر کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔

یہ اقدام کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی بھارتی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں سے محروم کرنا ہے۔