غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید تریسٹھ فلسطینی شہید اور پینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تینتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔