Saturday, 27 July 2024, 12:27:37 pm
پنجاب میں گندم خریداری مہم کل سے شروع ہوگی
April 12, 2024

File Photo

پنجاب میں گندم خریداری مہم کل (ہفتہ) سے شروع ہوگی۔محکمہ خوراک کے مطابق کسان ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد کسانوں کو باردانہ ایپ پر تصدیقی پیغام کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا۔بار دانے کی فراہمی اگلے جمعے سے شروع ہوگئی اور یہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا صوبہ بھر میں تین سو ترانوے خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تین ہزار نوسو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خریداری کی جائے گی۔اس کے علاوہ ہر کسان کو سو کلو گرام پر تیس روپے ڈیلیوری اخراجات کی مد میں اداکرناہوں گے۔گندم خریداری مہم کے دوران کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔