Saturday, 27 July 2024, 09:30:07 am
اسرائیل کا مزید ہزاروں فلسطینیوں کو رفاہ چھوڑنے کا حکم
May 12, 2024

اسرائیل نے مزید ہزاروں فلسطینیوں کو رفاہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس نے جنوبی غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق فضاء سے گرائے جانے والے پمفلٹس اور سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک تنگ ساحلی علاقے AL-MAWASI چلے جائیں جسے اسرائیل نے وسیع انسانی زون قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر اتحادیوں کے اس انتباہ کے باوجود اپنی مجوزہ کارروائیاں جاری رکھے گا کہ زمینی حملے میں بڑے پیمانے پر شہری مارے جائیں گے اور انسانی بحران میں اضافہ ہو گا۔ادھر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایک بیان میں لوگوں کی جانیں بچانے کے کسی واضح منصوبے کے بغیر رفاہ پر حملے کو مسترد کر دیا ہے۔سکائی نیوز ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ صرف لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کی صورت میں برطانیہ حملے کی حمایت کر سکتا ہے۔دوسری طرف غزہ میں فلسطین کے شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود BASAL نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں بے گھر افراد کو علاج معالجے کی کوئی سہولیات یا انسانی امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔