Wednesday, 23 October 2024, 05:59:13 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم و خشک رہے گا
June 12, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میںشام اور رات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے تیز ہوائیں چلنے او رکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور پشاور 24ڈگری سینٹی گریڈ لاہور 31کراچی 30کوئٹہ اورمری 20گلگت 16اورمظفرآباد 22ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمحکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر LEH ، پلوامہ اننت ناگ شوپیاںاور بارہ مولہ میںمطلع جزوی طور پر ابرآلوداور خشک ر ہے گا جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگر اننت ناگ اور بارہ مولہ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ جموںچھبیس، LEH سات ، شوپیاں اور پلوامہ میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔