Wednesday, 15 January 2025, 05:32:48 pm
 
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
August 12, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے بلوچستان کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔