Friday, 13 September 2024, 05:45:44 am
 
یوم آزادی کی تیاریاں ملک بھر میں جوش وخروش سے جاری
August 12, 2024

یوم آزادی کی تیاریاں ملک بھر میں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ بڑی تعداد میں قومی پرچموں ' قومی پرچم کے رنگ والے ملبوسات اور دیگر اشیاء کے سٹالز خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن تحریک پاکستان کے ہیروز کی قربانیوں اور خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں۔ادھر قومی سطح پر شجرکاری کی مہم ''پاکستان کے لئے درخت لگاؤ'' بھی جاری ہے جس کا مقصد آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہے۔