Sunday, 06 October 2024, 12:07:06 pm
 
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت
September 12, 2023

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان نے آج(منگل) کو گلگت میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو علاقے میں ترقیاتی منصوبو ں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں عوامی فلاح خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتایا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کا روایتی لباس بھی پیش کیا۔

دریں اثنا گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے بھی آج گلگت میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔

گورنر نے گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے اور علاقے کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔