Monday, 30 December 2024, 10:40:53 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا
September 12, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباداور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اورکراچی اٹھائیس

پشاور چھبیس

کوئٹہ اور گلگت سولہ

اورمری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود جبکہ موسم خشک رہے گا۔ شوپیاں

اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اورجموں اور LEH میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ،جموںچھبیس، LEH نو ، اننت ناگ سولہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔