Wednesday, 01 January 2025, 01:15:30 pm
 
سیکورٹی فورسزکی 2024 کے دوران کامیابی سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں
December 29, 2024

سیکورٹی فورسز نے 2024 کے دوران کامیابی سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اورنوسوپچیس دہشت گردوں کو ہلاک اور سینکڑوں کو گرفتا رکرکے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سال کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انسٹھ ہزار سات سو پچھہتر کامیاب کارروائیاں کیں۔

سلامتی کے اداروں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً ایک سو انہتر ایسی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

ان بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے بہت سے حملوں کوناکام بنایاگیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک پکڑے اور تہتر انتہائی مطلو ب دہشت گردوں اورستائیس افغان دہشت گردوں کوہلاک کرکے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے ۔

ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔