Saturday, 21 December 2024, 09:22:15 pm
 
وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین ،بچوں سمیت اٹھارہ فلسطینی شہید
September 12, 2024

وسطی غزہ کے علاقے AL-JAOUNI میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ایک بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اس کے عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں۔

غزہ میں گزشتہ سال سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اکتالیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔