Tuesday, 08 October 2024, 08:51:08 pm
 
وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
September 12, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے منصوبوں پر پیشرفت اور سندھ اور وفاقی حکومت کے عوامی بہبود سے متعلق اقدامات بھی زیربحث آئے۔

سید مراد علی شاہ نے صوبے کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔