Sunday, 22 December 2024, 11:16:35 am
 
امن جرگےکی دہشت گردی کیخلاف سکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی
October 12, 2024

File photo

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ہفتہ کو بڑا امن جرگہ ہوا۔

جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی اور سماجی اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خیبرپختونخوا میں امن و امان بہتر بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔