وزیراعظم آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کلائمیٹ ایکشن سربراہ کانفرنسCOP29 میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ان کی آمد پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گتریز نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا۔
وزیر اعظم موسمیاتی معاونت کے بارے میں گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔وہ ترقی پذیرملکوں خصوصاً پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے جن کا نقصان دہ اور آلودگی پھیلانے والی گیسوں کے اخراج میں سب سے کم حصہ ہے تاہم وہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے شدید متاثر ہیں۔
وزیر اعظم گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے تاجک صدر کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کی تقریب گلیشیئرز 2025ایکشن فار گلیشیئرزمیں بھی شرکت کریںگے۔
شہباز شریف COP-29میں شرکت کرنے والے ڈنمارک اور جمہوریہ چیک کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوگی وہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔