ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرسکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ خوارج ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں سکیورٹی فورسز کی ایک اور کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ثنا ء عرف بارو سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ثناء عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے خاص طور پر خودکش حملہ آور بھرتی کرنے کاذمہ دار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔