نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ملکوں کی نمائندگی بڑھانے پر زوردیا ہے ۔
وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر ACHIM STEINER سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (بدھ کو )آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP-29 کے موقع پر ان سے ملاقات کی ۔
انہوں نے پاکستان اوراقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت ، سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے سے متعلق تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ترقی پذیر ملکوں کو رعایتی قرضوں کی فراہمی اوراس سال ستمبر میں نیویارک میں ''سمٹ آف دی فیوچر،، کے موقع پر کئے گئے وعدوں پرعلمدرآمد کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔