وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کی نئی سڑکوں کو شہداء سے منسوب کیا جائے گا اور صوبوں کو بھی ایسی پالیسی اختیار کرنے کا کہا جائیگا۔